और उस शख़्स से ज़्यादा ज़ालिम कौन होगा जो अल्लाह पर झूठा बोहतान बाँधे या अल्लाह की निशानियों को झुठलाए, यक़ीनन ज़ालिमों को कामयाबी नहीं मिलती।
اوراس سے بڑاظالم اور کون ہوگاجواﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یااس کی آیات کو جھٹلائے، ظالم یقیناًکامیاب نہیں ہوتے۔
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یا اس کی آیات کی تکذیب کی ۔ بیشک یہ ظالم فلاح پانے والے نہیں ۔
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ۔ یقینا ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پائیں گے ۔
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے ، 15 یا اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے؟ 16 یقیناً ایسے ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔
اور اس بڑھ کر ظالم کون ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹی تہمت باندھے یا اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کو جھٹلائے بیشک ایسے ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے ۔
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے ، یا اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے؟ یقین رکھو کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاسکتے ۔
اوراس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہےجو جھوٹی بات کو اللہ کے ذمہ لگادے یا اس کی آیات کو جھٹلائے یقینا ایسے ظالم فلاح نہیں پا سکتے
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۵٦ ) یا اس کی آیتیں جھٹلائے ، بیشک ظالم فلاح نہ پائیں گے ،
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوسکتا ہے جس نے اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھا یا اس نے اس کی آیتوں کو جھٹلایا؟ بیشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے