Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग अल्लाह के विषय में झगड़ते हैं, इस के पश्चात कि उस की पुकार स्वीकार कर ली गई, उन का झगड़ना उन के रब की स्पष्ट में बिलकुल न ठहरने वाला (असत्य) है। प्रकोप है उन पर और उन के लिए कड़ी यातना है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ اﷲ تعالیٰ کے بارے میں آپس میں جھگڑاکرتے ہیں بعداس کے کہ اُس کو تسلیم کر لیا گیا،اُن کی دلیل اُن کے رب کے نزدیک باطل ہے اوراُن پرغضب ہے اور اُن کے لیے بہت سخت عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ کے باب میں حجت کر رہے ہیں بعد اس کے کہ اس کو مانا جاچکا ہے ، ان کی حجت ان کے رب کے آگے بالکل پسپا ہے اور ان پر غضب اور ان کیلئے عذاب شدید ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ اللہ کے ( دین ) کے بارے میں ( بلا وجہ ) جھگڑا کرتے ہیں بعد اس کے کہ اسے قبول بھی کیا جاچکا ہے ان کی حجت بازی ان کے پروردگار کے نزدیک باطل ہے اور ان پر ( خدا کا ) غضب ہے ان کیلئے سخت عذاب ہے ۔

By Moudoodi

اللہ کی دعوت پر لبیک کہے جانے کے بعد جو لوگ ( لبیک کہنے والوں سے ) اللہ کے دین کے معاملہ میں جھگڑے کرتے ہیں 31 ، ان کی حجت بازی ان کے رب کے نزدیک باطل ہے ، اور ان پر اس کا غضب ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جو لوگ اللہ ( تعالیٰ کے دین ) میں اس کو مان لیے جانے کے بعد جھگڑتے ہیں ان کی بحث و تکرار ان کے رب کے ہاں بے کار ہے اور ان ہی پر غضب ہے اور ان ہی کے لیے سخت عذاب ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ کے بارے میں بحثیں نکالتے ہیں جبکہ لوگ اس کی بات مان چکے ہیں ، ان کی بحث ان کے پروردگار کے نزدیک باطل ہے ، اور ان پر ( اللہ کا ) غضب ہے ، اور ان کے لیے سخت عذاب ہے ۔

By Noor ul Amin

جولوگ اللہ ( کی ذات ) کوتسلیم کرلئے جانے کے بعد اس کے بارے میں جھگڑاکرتے ہیں ان کی دلیل ان کے رب کے ہاں باطل ہے ان پر اللہ کاغضب ہے اور ان کے لئے شدید عذاب ہے

By Kanzul Eman

اور وہ جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اس کے کہ مسلمان اس کی دعوت قبول کرچکے ہیں ( ف٤۵ ) ان کی دلیل محض بےثبات ہے ان کے رب کے پاس اور ان پر غضب ہے ( ف٤٦ ) اور ان کے لیے سخت عذاب ہے ( ف٤۷ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اللہ ( کے دین کے بارے ) میں جھگڑتے ہیں بعد اِس کے کہ اسے قبول کر لیا گیا اُن کی بحث و تکرار اُن کے رب کے نزدیک باطل ہے اور اُن پر ( اللہ کا ) غضب ہے اور اُن کے لئے سخت عذاب ہے