यह एक जमात थी जो गुज़र गई, उसको मिलेगा जो उसने कमाया और तुमको मिलेगा जो तुमने कमाया, और तुमसे उनके किए हुए की पूछ न होगी।
وہ ایک اُمت تھی جویقیناًگزرگئی،جوکچھ اُس نے کمایا وہ اُس کے لیے ہے اور جوکچھ تم نے کمایا وہ تمہارے لیے ہے اورتم سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گاجو وہ کیاکرتے تھے؟
یہ ایک گروہ تھا ، جو گذر چکا ۔ اس کو ملے گا جو کچھ اس نے کمایا اور تمہیں ملے گا جو کچھ تم نے کمایا اور جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ، اس کے بابت تم سے سوال نہیں ہوگا ۔
یہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی اس کے لئے وہ ہے جو اس نے کمایا اور تمہارے لئے وہ ہے جو تم کماؤگے اور وہ جو کچھ کرتے تھے اس کے بارے میں تم سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی ۔
وہ کچھ لوگ تھے ، جو گزر گئے ۔ جو کچھ انھوں نے کمایا ۔ وہ ان کے لیے ہے اور جو کچھ تم کماؤ گے ، وہ تمہارے لیے ہے ۔ تم سے یہ نہ پوچھا جائے گا کہ وہ کیا کرتے تھے ۔ 134
یہ ایک امت ( جماعت ) تھی تحقیق ( وہ ) گزرچکی ، جو انہوں نے کمایا وہ انہی کے لیے ہے اور جو تم کماؤ گے وہ تمہارے لیے ہوگا اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا ۔
وہ ایک امت تھی جو گذر گئی ، جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کا ہے اور جو کچھ تم نے کمایا وہ تمہارا ہے ، اور تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ وہ کیا عمل کرتے تھے ۔
یہ ایک جماعت تھی جو گزرچکی ، جواس نے اعمال کئے وہ ان کے لئے ہیں اورجو کچھ بھی تم کمائوگے وہ تمہارے لئے اور تم سے یہ سوال نہ کیا جائے گاکہ وہ کیا کرتے تھے
یہ ( ف۲٤۳ ) ایک امت ہے کہ گزر چکی ( ف۲٤٤ ) ان کے لیے ہے جو انہوں نے کمایا اور تمہارے لئے ہے جو تم کماؤ اور ان کے کاموں کی تم سے پرسش نہ ہوگی ۔
وہ ایک امت تھی جو گزر چکی ، ان کے لئے وہی کچھ ہوگا جو انہوں نے کمایا اور تمہارے لئے وہ ہوگا جو تم کماؤ گے اور تم سے ان کے اعمال کی باز پُرس نہ کی جائے گی