और जब शैतान ने उन्हें उनके आमाल ख़ुशनुमा बनाकर दिखाए और कहा कि आज लोगों में से कोई तुम पर ग़ालिब आने वाला नहीं और मैं तुम्हारे साथ हूँ, मगर जब दोनों गिरोह आमने-सामने हुए तो वह उलटे पाँव भागा और कहा कि मैं तुम से बरी हूँ, मैं वह सब देख रहा हूँ जो तुम लोग नहीं देखते, मैं अल्लाह से डरता हूँ, और अल्लाह सख़्त अज़ाब देने वाला है।
اورجب شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوش نمابنا دیے تھے اوراس نے کہا: ’’لوگوں میں سے آج تم پرکوئی غالب آنے والا نہیں اوربلاشبہ میں تمہاراحمایتی ہوں۔‘‘مگر جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تووہ اپنی ایڑیوں پرواپس پلٹااورکہنے لگا: ’’بے شک میں تم سے بے زار ہوں،میں واقعی وہ کچھ دیکھ رہاہوں جوتم نہیں دیکھ رہے، یقینامیں اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اوراﷲ تعالیٰ بہت سخت عذاب والاہے۔‘‘
اور ( یاد کرو ) جبکہ شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے اور کہا کہ آج لوگوں میں کوئی نہیں کہ تم پر غالب آسکے اور میں تمہارا پشت پناہ ہوں ۔ تو جب دونوں گروہ آمنے سامنے ہوئے تو وہ الٹے پاؤں بھاگا اور بولا کہ میں تم سے بَری ہوں ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے ہو ، میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت پاداش والا ہے ۔
اور وہ وقت یاد کرو جب شیطان نے ان کے اعمال ان کے لئے آراستہ کر دیئے ( انہیں خوشنما کرکے دکھایا ) اور کہا آج کے دن لوگوں میں سے کوئی بھی تم پر غالب آنے والا نہیں ہے ۔ اور میں تمہارا حامی ہوں ۔ پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو وہ الٹے پاؤں واپس ہوا اور کہا میں تم سے بری الذمہ ہوں ۔ میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔ اور اللہ بڑی سخت سزا دینے والا ہے ۔
ذرا خیال کرو اس وقت کا جب کہ شیطان نے ان لوگوں کے کرتوت ان کی نگاہوں میں خوشنما بنا کر دکھائے تھے اور ان سے کہا تھا کہ آج کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور یہ کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مگر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارا ساتھ نہیں ہے ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم لوگ نہیں دیکھتے ، مجھے خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا بڑی سخت سزا دینے والا ہے ۔ ؏ ٦
اور جب شیطان نے ان کے اعمال ان کو خوشنما کر کے دکھائے اور کہا آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غلبہ حاصل کرنے والا نہیں اور میں بلاشبہ تمہارا حمایتی ہوں پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو الٹے پائوں بھاگ نکلا اور کہنے لگا بیشک میں تم سے بری ہوں یقینا میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ پارہے ۔ بلاشبہ میں اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرتا ہوں اور اﷲ ( تعالیٰ ) سخت عذاب والے ہیں ۔
اور وہ وقت ( بھی قابل ذکر ہے ) جب شیطان نے ان ( کافروں ) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے ، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا ، ( 34 ) مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا ۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔
جب کہ شیطان نے انہیں ان کے اعمال خوبصورت بناکردکھلائے اور کہنے لگاکہ آج تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور میں تمہارا مدد گارہوں پھر جب دونوں لشکروں کا آمناسامناہواتوالٹے پائوں پھرگیا اور کہنے لگا:میراتم سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہ کچھ دیکھ رہاہوںجو تم نہیں دیکھتے مجھے اللہ سے سخت ڈرلگتا ہے اور اللہ سخت سزادینے والا ہے
اور جبکہ شیطان نے ان کی نگاہ میں ان کے کام بھلے کر دکھائے ( ف۹۰ ) اور بولا آج تم پر کوئی شخص غالب آنے والا نہیں اور تم میری پناہ میں ہو تو جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے الٹے پاؤں بھاگا اور بولا میں تم سے الگ ہوں ( ف۹۱ ) میں وہ دیکھتا ہوں جو تمہیں نظر نہیں آتا ( ف۹۲ ) میں اللہ سے ڈرتا ہوں ( ف۹۳ ) اور اللہ کا عذاب سخت ہے ،
اور جب شیطان نے ان ( کافروں ) کے لئے ان کے اَعمال خوش نما کر دکھائے اور اس نے ( ان سے ) کہا: آج لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہیں ( ہو سکتا ) اور بیشک میں تمہیں پناہ دینے والا ( مددگار ) ہوں ۔ پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو ( مقابل ) دیکھ لیا تو وہ الٹے پاؤں بھاگ گیا اور کہنے لگا: بیشک میں تم سے بے زار ہوں ، یقیناً میں وہ ( کچھ ) دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں ، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے