और अपने रब के नाम का ज़िक्र किया करो और सबसे कटकर उसी के हो रहो।
اوراپنے رب کا نام یاد کرواورہرطرف سے منقطع ہوکراسی کی طرف متوجہ رہو۔
اور اپنے رب کے نام کا ذکر کر اور اس کی طرف گوشہ گیر ہوجا ۔
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیجئے اور ( سب سے کٹ کر ) اسی کی طرف متوجہ ہو جائیے ۔
اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو9 اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو ۔
اور اپنے رب کے نام کا ذکر کیجیے اور یکسو ہوکر اسی کی طرف متوجہ ہوجائیے
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو ، اور سب سے الگ ہو کر پورے کے پورے اسی کے ہو رہو ۔ ( ٦ )
( رات کو ) اپنے رب کانام ذکرکیجئے ، اور ہرطرف سے توجہ ہٹا کراسی کی طرف متوجہ ہو جائیے
اور اپنے رب کا نام یاد کرو ( ف۱۲ ) اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو ( ف۱۳ )
اور آپ اپنے رب کے نام کا ذِکر کرتے رہیں اور ( اپنے قلب و باطن میں ) ہر ایک سے ٹوٹ کر اُسی کے ہو رہیں