Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो उतरा है तुम्हारी जानिब तुम्हारे रब की तरफ़ से उसकी पैरवी करो और उसके सिवा दूसरे सरपरस्तों की पैरवी न करो, तुम बहुत कम नसीहत मानते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس کی پیروی کروجوتمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیاگیاہے اوراس کے سوا دوستوں کی پیروی نہ کرو،تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

By Amin Ahsan Islahi

جو چیز تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے ، اس کی پیروی کرو اور اس کے ماسوا سرپرستوں کی پیروی نہ کرو ۔ بہت کم ہی تم لوگ یاد دہانی حاصل کرتے ہو ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے لوگو ) جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو ۔ اور اس ( پروردگار ) کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں ( حوالی موالی ) کی پیروی نہ کرو ۔ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو ۔

By Moudoodi

لوگو ، جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو ۔ ۔ ۔ 4 مگر تم نصیحت کم ہی مانتے ہو ۔

By Mufti Naeem

تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف جو کچھ نازل کیا گیا ہے اسی کی پیروی کرو اور اس کے علاوہ دوستوں کی پیروی نہ کرو ۔ تم لوگ بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( لوگو ) جو کتاب تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ہے ، اس کے پیچھے چلو ، اور اپنے پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے ( من گھڑت ( سرپرستوں کے پیچھے نہ چلو ۔ ( مگر ) تم لوگ نصیحت کم ہی مانتے ہو ۔

By Noor ul Amin

( لوگو ) جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اسی کی پیروی کرواس کے علاوہ دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو تھوڑی ہی تم نصیحت مانتے ہو

By Kanzul Eman

اے لوگو! اس پر چلو جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۳ ) اور اسے چھوڑ کر اور حاکموں کے پیچھے نہ جاؤ ، بہت ہی کم سمجھتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے لوگو! ) تم اس ( قرآن ) کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے اور اس کے غیروں میں سے ( باطل حاکموں اور ) دوستوں کے پیچھے مت چلو ، تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو