Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने उन्हें परीक्षा में डाला है जैसे बाग़ वालों को परीक्षा में डाला था, जबकि उन्होंने क़सम खाई कि वे प्रातःकाल अवश्य उस (बाग़) के फल तोड़ लेंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناً ہم نے اُنہیں بھی ویسے ہی آزمائش میں ڈالاہے جیسے ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی،جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ وہ صبح سویرے ہی اُس کا پھل ضرور توڑ لیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم نے ان کو اسی طرح امتحان میں ڈالا ہے ، جس طرح باغ والوں کو امتحان میں ڈالا ، جبکہ انہوں نے قسم کھائی کے وہ صبحٗ سویرے ہی اس کے پھل توڑ لیں گے

By Hussain Najfi

ہم نے ان ( کفارِ مکہ ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ والوں کو آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ وہ صبح سویرے ضرور اس کا پھل توڑ لیں گے ۔

By Moudoodi

ہم نے ان ﴿اہل مکہ﴾ کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا12 ، جب انہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے

By Mufti Naeem

بے شک ہم نے ان ( کفار ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈال دیا ہے جس طرح ہم نے ( ایک ) باغ والوں کی آزمائش کی تھی ، جس وقت انہوں نے قسم کھائی: ہم البتہ ضرور بالضرور اس ( باغ ) کے پھل صبح ہوتے ہی ( صرف اپنے لیے ہی ) اُتار لیں گے

By Mufti Taqi Usmani

ہم نے ان ( مکہ والوں ) کو اسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جیسے ( ایک ) باغ والوں کو اس وقت آزمائش میں ڈالا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح ہوتے ہی ہم اس باغ کا پھل توڑ لیں گے ۔ ( ٧ )

By Noor ul Amin

ہم نے انہیں ( یعنی اہل مکہ کو ) آزمایا ہے جیسے باغ والوں کو آزمایاتھاجبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ صبح ہوتے ہی اس کاپھل توڑلیں گے

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے انہیں جانچا ( ف۱۸ ) جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا ( ف۱۹ ) جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے ( ف۲۰ )

By Tahir ul Qadri

بے شک ہم ان ( اہلِ مکہ ) کی ( اُسی طرح ) آزمائش کریں گے جس طرح ہم نے ( یمن کے ) ان باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ ہم صبح سویرے یقیناً اس کے پھل توڑ لیں گے