Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन के लिए बराबर है चाहे तुम उन के किए क्षमा की प्रार्थना करो या उन के लिए क्षमा की प्रार्थना न करो। अल्लाह उन्हें कदापि क्षमा न करेगा। निश्चय ही अल्लाह अवज्ञाकारियों को सीधा मार्ग नहीं दिखाया करता

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ اُن کے لیے بخشش کی دُعاکریں یا نہ کریں ان پربرابر ہے، اﷲ تعالیٰ اُنہیں ہرگزمعاف نہ کرے گا، اﷲ تعالیٰ نافرمان لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے یکساں ہے تم ان کیلئے مغفرت چاہو یا نہ چاہو ، ۔ اللہ ان کو ہرگز معاف کرنے والا نہیں ہے ۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

By Hussain Najfi

ان کیلئے برابر ہے کہ آپ ان کیلئے مغفرت طلب کریں یا طلب نہ کریں اللہ ہرگز ان کو نہیں بخشے گا بےشک اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ( اورانہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ) ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم چاہے ان کے لیئے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو ، ان کے لیئے یکساں ہے ، اللہ ہرگز انہیں معاف نہ کرے 13 گا ، اللہ فاسق لوگوں کو ہرگز ہدایت نہیں 14 دیتا ۔

By Mufti Naeem

ان کے لیے برابر ہے کہ آپ ( ﷺ ) ان کے لیے مغفرت طلب کریں یا ان کے لیے مغفرت طلب نہ کریں ، اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہرگز نہیں بخشیں گے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں ، چاہے تم ان کے لیے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو ، اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا ، ( ٦ ) یقین جانو اللہ ایسے نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

By Noor ul Amin

آپ ان کے لئے مغفرت طلب کریں یانہ کریں برابر ہے ( کیونکہ ) اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا ، اللہ نافرمان لوگوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا

By Kanzul Eman

ان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو ، اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا ( ف۱٦ ) بیشک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا ،

By Tahir ul Qadri

اِن ( بدبخت گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے حق میں برابر ہے کہ آپ اُن کے لئے استغفار کریں یا آپ ان کے لئے استغفار نہ کریں ، اللہ ان کو ( تو ) ہرگز نہیں بخشے گا ( کیونکہ یہ آپ پر طعنہ زنی کرنے والے اور آپ سے بے رخی اور تکبّر کرنے والے لوگ ہیں ) ۔ بیشک اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا