Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! जब तुम नमाज़ के लिए उठो तो अपने चेहरों और अपने हाथों को कोहनियों तक धो लो और अपने सरों का मसह करो और अपने पाँव को टख़नों तक धो डालो, और अगर तुम जनाबत की हालत में हो तो ग़ुस्ल करो, और अगर तुम मरीज़ हो या तुम सफ़र में हो या तुम में से कोई इस्तिंजा से आए या तुमने औरत से सोहबत की हो फिर तुमको पानी न मिले तो पाक मिट्टी से तयम्मुम कर लो और अपने चेहरों और हाथों पर उससे मसह कर लो, अल्लाह नहीं चाहता कि तुम पर कोई तंगी डाले; बल्कि वह चाहता है कि तुमको पाक करे और तुम पर अपनी नेमत पूरी करे; ताकि तुम शुक्रगुज़ार बनो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!جب تم نمازکے لیے اٹھوتواپنے چہروں اوراپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولواوراپنے سروں کامسح کرو اوراپنے پاؤں کوٹخنوں تک دھولواوراگرتم جنابت میں ہوتوغسل کرلواوراگرتم مریض ہویاسفرمیں ہویاتم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیاہو یاتم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو،پھرتم پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرو، سواپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کرلو۔اﷲ تعالیٰ ارادہ نہیں رکھتاکہ تم پرکوئی تنگی کرے لیکن وہ ارادہ رکھتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اورتاکہ تم پراپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم شکر کرو۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم نماز کیلئے اٹھو تو اپنے منہ اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک ( دھوؤ ) اور اگر حالتِ جنابت میں ہو تو غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرور سے آیا ہو یا عورتوں سے ملاقات کی ہو ، پھر پانی نہ پاؤ تو پاک جگہ دیکھ کر اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر اس سے مرح کرلو ۔ اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے ۔ بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کرے تاکہ تم اس کے شکرگذار ہو ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب نماز کے لیے کھڑے ہونے لگو تو اپنے چہروں اور کہنیوں سمیت اپنے ہاتھوں کو دھوؤ ۔ اور سروں کے بعض حصہ کا اور ٹخنوں تک پاؤں کا مسح کرو ۔ اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو پھر غسل کرو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے آیا ہو ۔ یا تم نے عورتوں سے مقاربت کی ہو ۔ اور پھر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کر لو ۔ یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لو ( مَل لو ) اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی سختی کرے ۔ وہ تو چاہتا ہے کہ تمہیں پاک صاف رکھے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منّہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو ، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو ۔ 24 اگر جَنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ ۔ 25 اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو ، اور پانی نہ ملے ، تو پاک مٹی سے کام لو ، بس اس پر ہاتھ مار کر اپنے منّہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو ۔ 26 اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا ، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے ، 27 شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم نماز کیلئے اٹھو تو اپنے چہرے اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولواور اپنے سروںکا مسح کر لو اور اپنے پیروں کو ٹخنوں سمیت دھولو اور اگر تم ناپاک ہو تو ( پورے بدن کو ) پاک صاف کر لو ( یعنی غسل کرلو ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہو کر آیا ہو یا تم سے ( اپنی ) عورتوں سے ہمبستری کی ہو پھر تم پانی نہ پائو تو پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو پس اس مٹی سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو ۔ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتے کہ تم پر مشقت ڈالیں اور لیکن اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ تمہیں خوب پاک صاف فرمادیں اور تم پر اپنی نعمت کو پورا فرما دیں تاکہ تم شکر گزاری کرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے چہرے ، اور کہنیوں تک اپنے ہاتھ دھو لو ، اور اپنے سروں کا مسح کرو ، اور اپنے پاؤں ( بھی ) ٹخنوں تک ( دھو لیا کرو ) اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو سارے جسم کو ( غسل کے ذریعے ) خوب اچھی طرح پاک کرو ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے جسمانی ملاپ کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرو ( ١١ ) اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا اس ( مٹی ) سے مسح کرلو ۔ اللہ تم پر کوئی تنگی مسلط کرنا نہیں چاہتا ، لیکن یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک صاف کرے ، اور یہ کہ تم پر اپنی نعمت تمام کردے ، تاکہ تم شکر گذار بنو ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب نماز اداکرنے کے لئے اٹھوتوپہلے اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھوں کو دھولو ، اپنے سرکامسح کرلواوراپنے پائوں ٹخنوں تک دھولیاکرواگرجنابت کی حالت میں ہو تو نہاکرطہارت حاصل کروہاں اگرتم مریض ہویا سفرمیں ہویا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو ، پھرتمہیں پانی نہ مل رہا ہوتو پاک مٹی سے تیمم کرلو پھر اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرلواللہ تم پر تنگی نہیں کرنا چا ہتابلکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت پوری کرے تاکہ تم اس کے شکرگزاربنو

By Kanzul Eman

اے ایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو ( ف۲۸ ) تو اپنا منہ دھوؤ اور کہنیوں تک ہاتھ ( ف۲۹ ) اور سروں کا مسح کرو ( ف۳۰ ) اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ ( ف۳۱ ) اور اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہو تو خوب ستھرے ہولو ( ف۳۲ ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا یا تم نے عورتوں سے صحبت کی اور ان صورتوں میں پانی نہ پایا مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو ، اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے ہاں یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب ستھرا کردے اور اپنی نعمت تم پر پوری کردے کہ کہیں تم احسان مانو ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب ( تمہارا ) نماز کیلئے کھڑے ( ہونے کا ارادہ ) ہو تو ( وضو کے لئے ) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں ( بھی ) ٹخنوں سمیت ( دھو لو ) ، اور اگر تم حالتِ جنابت میں ہو تو ( نہا کر ) خوب پاک ہو جاؤ ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی رفعِ حاجت سے ( فارغ ہو کر ) آیا ہو یا تم نے عورتوں سے قربت ( مجامعت ) کی ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو ( اندریں صورت ) پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو ۔ پس ( تیمم یہ ہے کہ ) اس ( پاک مٹی ) سے اپنے چہروں اور اپنے ( پورے ) ہاتھوں کا مسح کر لو ۔ اﷲ نہیں چاہتا کہ وہ تمہارے اوپر کسی قسم کی سختی کرے لیکن وہ ( یہ ) چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دے تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ