Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आख़़िर उस व्यक्ति से बढ़कर पथभ्रष्ट और कौन होगा, जो अल्लाह से हटकर उन्हें पुकारता हो जो क़ियामत के दिन तक उस की पुकार को स्वीकार नहीं कर सकते, बल्कि वे तो उन की पुकार से भी बेख़बर हैं;

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس سے بڑا گمراہ کون ہوگاجوﷲتعالیٰ کے سوااُنہیں پکارتاہے؟ جوقیامت کے دن تک اُسے کوئی جواب نہیں دے سکتے حالانکہ وہ اُن کی دُعاہی سے غافل ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر گمراہ کون ہوسکتا ہے ، جو اللہ کے سوا ان کی دہائی دیتے ہیں جو تا قیامت ان کو جواب دینے والے نہیں ہجیں اور وہ ان کی دعاؤں سے بے خبر بھی ہیں؟

By Hussain Najfi

اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اس کو جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی دعا و پکار سے غافل ہیں ۔

By Moudoodi

آخر اس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے 5 بلکہ اس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے ان کو پکار رہے ہیں 6 ،

By Mufti Naeem

اور س شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ان کو پکارا کرتا ہے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے اور وہ ان ( کفار ) کے پکارنے کا کوئی شعور ( بھی ) نہیں رکھتے

By Mufti Taqi Usmani

اس شخص سے بڑا گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان ( من گھڑت دیوتاؤں ) کو پکارے جو قیامت کے دن تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے ، اور جن کو ان کی پکار کی خبر تک نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

اس شخص سے بڑھ کر اور کون گمراہ ہوگا جو اللہ کو چھوڑکرانہیں پکارتا ہےجو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی پکار سے ہی بے خبر ہیں

By Kanzul Eman

اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کے سوا ایسوں کو پوجے ( ف۱۱ ) جو قیامت تک اس کی نہ سنیں اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہیں ( ف۱۲ )

By Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اللہ کے سوا ایسے ( بتوں ) کی عبادت کرتا ہے جو قیامت کے دن تک اسے ( سوال کا ) جواب نہ دے سکیں اور وہ ( بت ) ان کی دعاء و عبادت سے ( ہی ) بے خبر ہیں