Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हर चीज़ को अपने रब के आदेश से विनष्ट कर देगी।" अन्ततः वे ऐसे हो गए कि उन के रहने की जगहों के सिवा कुछ नज़र न आता था। अपराधी लोगों को हम इसी तरह बदला देते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جواپنے رب کے حکم سے ہرچیزکوتباہ وبربادکردے گی،چنانچہ وہ ایسے ہوگئے کہ اُن کے گھروں کے سواکچھ دکھائی نہیں دیتاتھا،مجرموں کے گروہ کوہم ایسے ہی سزادیتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ تہس نہس کردے گی ہر چیز کو ، اپنے رب کے حکم سے ۔ پس وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کسی چیز کا بھی نشان باقی نہیں رہا ۔ ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تباہ و برباد کر دے گی ۔ چنانچہ وہ ایسے ہو گئے کہ ان کے مکانوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہیں آتا تھا ہم مجرم قوم کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا ۔ آخر کار ان کا حال یہ ہوا کہ ان کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا ۔ اس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں 29 ۔

By Mufti Naeem

اس ( آندھی ) نے اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ و برباد کردیا پس صبح کے وقت صرف ان کے رہنے کی جگہیں ہی نظر آرہی تھیں ، اسی طرح ہم مجرم قوم کو بدلہ دیتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تہس نہس کر ڈالے گی ، غرض ان کی حالت یہ ہوگئی کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا ۔ ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

وہ ( آندھی ) اپنے رب کے حکم سے ہرچیزکوتہس نہس کررہی تھی آخر کاریہ حال ہوا کہ ان کے گھروں کے سواکوئی چیز نظر نہ آتی تھی ، ہم مجرموں کو ایسے ہی سزادیاکرتے ہیں

By Kanzul Eman

ہر چیز کو تباہ کر ڈالتی ہے اپنے رب کے حکم سے ( ف٦٦ ) تو صبح رہ گئے کہ نظر نہ آتے تھے مگر ان کے سُونے مکان ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( جو ) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر شے کو تباہ و برباد کر دے گی پس وہ ایسے ( تباہ ) ہو گئے کہ ان کے ( مِسمار ) گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا ۔ ہم مجرم لوگوں کو اِس طرح سزا دیا کرتے ہیں