वह अल्लाह ही है जिस ने समुद्र को तुम्हारे लिए वशीभूत कर दिया है, ताकि उस के आदेश से नौकाएँ उस में चलें; और ताकि तुम उस का उदार अनुग्रह तलाश करो; और इसलिए कि तुम कृतज्ञता दिखाओ
اﷲ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس نے تمہارے لیے سمندرکو مسخر کیا تاکہ اُس کے حکم سے اس میں جہاز چلیں اور تاکہ تم اُس کا کچھ فضل تلاش کرواور تاکہ تم شکرگزاربنو۔
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے کئے سمندر کو سازگار بنادیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل کے طالب بنو اور تاکہ تم اس کے شکرگذار رہو ۔
اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے سمندر کومسخر کر دیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کا فضل ( رزق ) تلاش کرو ۔ اور تاکہ تم شکر کرو ۔
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کیا تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اس میں چلیں 13 اور تم اس کا فضل تلاش کرو 14 اور شکر گزار بنو
اﷲ ( ہی وہ ذات ہے ) جس نے تمہارے لیے دریا کو تابع فرمان کردیا تاکہ اس میں کشتیاں ( سمندری جہاز ) اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو
اللہ وہ ہے جس نے سمندر کو تمہارے کام میں لگا دیا ہے ، تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں ، اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ ( ١ ) اور تاکہ تم شکر ادا کرو ۔
اللہ ہی ہے جس نے سمندرکوتمہارے تابع کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کی روزی تلاش کروا ور اس کے شکر گزار بنو
اللہ ہے جس نے تمہارے بس میں دریا کردیا کہ اس میں اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لیے کہ اس کا فضل تلاش کرو ( ف۱۳ ) اور اس لیے کہ حق مانو ( ف۱٤ )
اللہ ہی ہے جس نے سمندر کو تمہارے قابو میں کر دیا تاکہ اس کے حکم سے اُس میں جہاز اور کشتیاں چلیں اور تاکہ تم ( بحری راستوں سے بھی ) اُس کا فضل ( یعنی رزق ) تلاش کر سکو ، اور اس لئے کہ تم شکر گزار ہو جاؤ