उस की जल्दी वे लोग मचाते हैं जो उस पर ईमान नहीं रखते, किन्तु जो ईमान रखते हैं वे तो उस से डरते हैं और जानते हैं कि वह सत्य है। जान लो, जो लोग उस घड़ी के बारे में सन्देह डालने वाली बहसें करते हैं, वे परले दरजे की गुमराही में पड़े हुए हैं
اُسے وہی لوگ جلدی مانگتے ہیں جواُس پرایمان نہیں رکھتے،اور جولوگ ایمان لائے وہ اُس سے ڈرنے والے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یقیناوہ حق ہے ۔سن لو! یقیناًجو لوگ قیامت کے بارے میں آپس میں جھگڑتے ہیں یقیناوہ دُورکی گمراہی میں ہیں۔
اس کیلئے جلدی وہ لوگ مچائے ہوئے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور جو لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں ، وہ اس سے ترساں ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ شدنی ہے ۔ آگاہ کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں ، وہ بہت دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں!
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے تو اس کے لئے جلدی کرتے ہیں اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جا نتے ہیں کہ وہ برحق ہے آگاہ رہو جو قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں ( تکرار کرتے ہیں ) وہ بڑی کھلی گمراہی میں ہیں ۔
جو لوگ اس کے آنے پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لیے جلدی مچاتے ہیں ، مگر جو اس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یقینا وہ آنے والی ہے خوب سن لو ، جو لوگ اس گھڑی کے آنے میں شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔
جو لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے وہ اس کی جلدی مچاتے ہیں اور ایمان والے ( تو ) اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ حق ہے ، سن لو بلاشبہ جو لوگ قیامت میں شبہے نکالتے ہیں وہ البتہ دور کی گمراہی میں ( پڑے ) ہیں
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے آنے کی جلدی مچاتے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، وہ اس سے سہمے رہتے ہیں ، اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے ۔ ارے جو لوگ قیامت کے بارے میں بحثیں کر رہے ہیں ، وہ گمراہی میں بہت دور چلے گئے ہیں ۔
جو لوگ ( قیامت ) پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لئے جلدی مچاتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ ایک حقیقت ہے یادرکھوجوقیامت کے بارے میں جھگڑاکرتے ہیں وہ گمراہی میں دورتک چلے جاتے ہیں
اس کی جلدی مچا رہے ہیں وہ جو اس پر ایمان نہیں رکھتے ( ف۵۱ ) اور جنہیں اس پر ایمان ہے وہ اس سے ڈر رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ بیشک وہ حق ہے ، سنتے ہو بیشک جو قیامت میں شک کرتے ہیں ضرور دور کی گمراہی میں ہیں ،
اِس ( قیامت ) میں وہ لوگ جلدی مچاتے ہیں جو اِس پر ایمان ( ہی ) نہیں رکھتے اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اس سے ڈرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اِس کا آنا حق ہے ، جان لو! جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجہ کی گمراہی میں ہیں