Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रहे वे लोग जो इस से बचे कि वे ताग़ूत (बढ़े हुए फ़सादी) की बन्दगी करते हैं और अल्लाह की ओर रुजू हुए, उन के लिए शुभ सूचना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جن لوگوں نے طاغوت سے اجتناب کیاکہ وہ اُس کی عبادت کریں اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا،اُن کے لیے خوش خبری ہے سو آپ میرے بندوں کو بشارت سنا دیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے طاغوت کی عبادت میں ملوث ہونے سے احتراز کیا اور اللہ کی طرف متوجہ رہے ، ان کیلئے خوشخبری ہے ۔ تو میرے ان بندوں کو خوشخبری پہنچا دو ۔

By Hussain Najfi

اور جن ( خوش بخت ) لوگوں نے طاغوت ( معبودانِ باطل ) کی عبادت سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا ان کیلئے خوشخبری ہے ( اے نبی ( ص ) ) میرے ان بندوں کو خوشخبری دے دو ۔

By Moudoodi

بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت 35 کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کر لیا ان کے لیے خوشخبری ہے ۔ پس ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) بشارت دے دو

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے طاغوت کا اس کی عبادت کرنے سے انکار کیا اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف رجوع کیا ان ہی کے لیے خوشخبری ہے ، پس ( اے محبوب ﷺ ) میرے بندوں کو خوشخبری دیجیے

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے اس بات سے پرہیز کیا ہے کہ وہ طاغوت کی عبادت کرنے لگیں ( ٩ ) اور انہوں نے اللہ سے لو لگائی ہے خوشی کی خبر انہی کے لیے ، لہذا میرے ان بندوں کو خوشی کی خبر سنا دو ۔

By Noor ul Amin

جو لوگ بتوں کی عبادت کرنے سے بچتے رہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ان کے لئے خوشخبری ہے لہٰذامیرے بندوں کو خوشخبری دے دیجئے

By Kanzul Eman

اور وہ جو بتوں کی پوجا سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے انہیں کے لیے خوشخبری ہے تو خوشی سناؤ میرے ان بندوں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ بتوں کی پرستش کرنے سے بچے رہے اور اللہ کی طرف جھکے رہے ، ان کے لئے خوشخبری ہے ، پس آپ میرے بندوں کو بشارت دے دیجئے