हम ने आकाश और धरती को और जो कुछ उन के बीच है, व्यर्थ नहीं पैदा किया। यह तो उन लोगों का गुमान है जिन्होंने इनकार किया। अतः आग में झोंके जाने के कारण इनकार करने वालों की बड़ी दुर्गति है
اور ہم نے آسمان کو اورزمین کو اور دونوں کے درمیان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا یہ اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا سو جنہوں نے کفرکیا اُن کے لیے آگ کی ہلاکت ہے ۔
اور ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں عبث نہیں پیدا کی ہیں ۔ یہ ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ۔ تو ان لوگوں کیلئے جنہوں نے کفر کیا ، دوزخ کی ہلاکت ہے ۔
اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بے فائدہ پیدا نہیں کیا یہ ان لوگوں کا گمان ہے جو کافر ہیں پس کافروں کیلئے دوزخ کی بربادی ہے ۔
ہم نے اس آسمان اور زمین کو ، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے فضول پیدا نہیں کر دیا ہے 29 ۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے ، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے ۔
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے اسے بے مقصد پیدا نہیں فرمایا ، یہ تو کافروں کا خیال ہے پس کافروںکے لیے آگ کی صورت میں بڑی تباہی ہے ۔
اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے د رمیان جو چیزیں ہیں ان کو فضول ہی پیدا نہیں کردیا ۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر اختیار کرلیا ہے ، چنانچہ ان کافروں کے لیے دوزخ کی شکل میں بڑی تباہی ہے ۔
اور ہم نے آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان کے درمیان ہے یہ چیزیں بے مقصد پید ا نہیں کیں یہ گمان تو کافروں کا ہے اور ایسے کافروں کے لئے جہنم کی آگ سے ہلاکت ہے
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے ، یہ کافروں کا گمان ہے ( ف٤۳ ) تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے ،
اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کائنات دونوں کے درمیان ہے اسے بے مقصد و بے مصلحت نہیں بنایا ۔ یہ ( بے مقصد یعنی اتفاقیہ تخلیق ) کافر لوگوں کا خیال و نظریہ ہے ۔ سو کافر لوگوں کے لئے آتشِ دوزخ کی ہلاکت ہے