Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि हम सूखी पड़ी भूमि की ओर पानी ले जाते हैं। फिर उस से खेती उगाते हैं, जिस में से उन के चौपाए भी खाते हैं और वे स्वयं भी? तो क्या उन्हें सूझता नहीं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ یقیناہم بنجرزمین کی طرف پانی ہانک کر لاتے ہیں پھر ہم اُس کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں جس میں سے اُن کے جانور بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی، توکیا وہ دیکھتے نہیں ہیں ؟

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا کہ ہم پانی کے بادلوں کو چٹیل زمین کی طرف ہانک کر لے جاتے ہیں ، پس اس سے کھیتی اگاتے ہیں جس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی؟ تو کیا انہیں سجھائی نہیں دے رہا ہے؟

By Hussain Najfi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی کو بہا لے جاتے ہیں پھر اس سے ایسی کھیتی اگاتے ہیں جس میں ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور خود بھی تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

اور کیا ان لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں ، پھر اسی زمین سے وہ فصل اگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں ؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا ؟ 40

By Mufti Naeem

اور کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ بے شک ہم پانی کو خشک زمین کی طرف کھینچ کرلے جاتے ہیں پس ہم اس کے ذریعے کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان لوگوں کے مویشی اور وہ خود ( بھی ) کھاتے ہیں ، تو کیا پھر یہ لوگ دیکھتے ( سمجھتے ) نہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو کھینچ کر خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں ، پھر اس سے وہ کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں ، اور وہ خود بھی ۔ تو کیا انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

By Noor ul Amin

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم پا نی کو بنجرزمین کی طرف بہالاتے ہیں جس سے ہم کھیتی پیدا کرتے ہیں تو اس سے ان کے چوپائے بھی کھا تے ہیں اور وہ خودبھی کھا تے ہیں ، پھر کیا یہ غور نہیں کر تے

By Kanzul Eman

اور کیا نہیں دیکھتے کہ ہم پانی بھیجتے ہیں خشک زمین کی طرف ( ف۵٤ ) پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں کہ اس میں سے ان کے چوپائے اور وہ خود کھاتے ہیں ( ف۵۵ ) تو کیا انھیں سوجھتانہیں ( ف۵٦ )

By Tahir ul Qadri

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو بنجَر زمین کی طرف بہا لے جاتے ہیں ، پھر ہم اس سے کھیت نکالتے ہیں جس سے ان کے چوپائے ( بھی ) کھاتے ہیں اور وہ خود بھی کھاتے ہیں ، تو کیا وہ دیکھتے نہیں ہیں