Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उस व्यक्ति से बढकर अत्याचारी कौन होगा जिसे उस के रब की आयतों के द्वारा याद दिलाया जाए,फिर वह उन से मुँह फेर ले? निश्चय ही हम अपराधियों से बदला लेकर रहेंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس شخص سے بڑاظالم کون ہوگاجسے اُس کے رب کی آیات سے نصیحت کی جاتی ہے،پھربھی وہ اُن سے منہ پھیر جاتا ہے؟ یقیناًانہی مجرموں سے ہم انتقام لینے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ، جن کو ان کے رب کی آیات کے ذریعہ سے یاد دہانی کی جائے ، پھر وہ ان سے اعراض کریں! ہم ایسے مجرموں سے ضرور انتقام لیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے پروردگار کی آیتوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے ( اور ) پھر وہ ان سے روگردانی کرے ۔ بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں ۔

By Moudoodi

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے 34 ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے ۔ ع2

By Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے سے نصیحت کی جائے پھر وہ ان سے منہ موڑلے ، بے شک ہم مجرم لوگوں سے بدلہ لینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اپنے پروردگار کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی گئی ، تو اس نے ان سے منہ موڑ لیا ۔ ہم یقینا ایسے مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

اور اس سے بڑھ کرکون ظالم ہوگاجسے اس کے رب کی آیات سے نصیحت کی جائے پھروہ اس سے منہ موڑ لے ، ہم یقینا ایسے مجرموں سے انتقام لے کے رہیں گے

By Kanzul Eman

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی گئی پھر اس نے ان سے منہ پھیر لیا ( ف٤۱ ) بیشک ہم مجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جائے پھر وہ اُن سے منہ پھیر لے ، بیشک ہم مُجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں