और उस की निशानियों में से यह भी है कि आकाश और धरती उस के आदेश से क़ायम है। फिर जब वह तुम्हे एक बार पुकारकर धरती में से बुलाएगा, तो क्या देखेंगे कि सहसा तुम निकल पड़े
اوراُس کی نشانیوں میں سے ہے کہ آسمان اورزمین اُس کے حکم سے قائم ہیں ،پھر جب وہ تمہیں زمین سے ایک ہی بارپکارے گاتب تم اچانک نکل آؤگے۔
اور اسی کی نشانیوں میں سے یہ چیز بھی ہے کہ آسمان وزمین اس کے حکم سے قائم ہیں ، پھر جب وہ تم کو زمین سے نکلنے کیلئے ایک ہی بار پکارے گا تو تم دفعۃً نکل پڑو گے ۔
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تمہیں زمین سے ایک ہی بار پکارے گا تو تم یکبارگی نکل پڑوگے ۔
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان اور زمین اس کےحکم سے قائم ہیں ۔ 36 پھر جو نہی کہ اس نےتمہیں زمین سے پکارا ، بس ایک ہی پکار میں اچانک تم نکل آؤ گے ۔ 37
اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں ، پھر جب وہ تم لوگوں کو زمین سے آواز دے کر بلائے گا تو یکایک تم لوگ نکل پڑوگے ۔
اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں ۔ پھر جب وہ ایک پکار دے کر تمہیں زمین سے بلائے گا تو تم فورا نکل پڑو گے ۔
اور ( اس کی نشانیوں سے ) ایک یہ کہ زمین و آسمان اسی کے حکم سے ( بلاستون ) قائم ہیں پھرجب وہ تمہیں ایک ہی دفعہ زمین میں سے پکارے گاتوتم زمین سے نکل کھڑے ہوگے
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں ( ف٤٦ ) پھر جب تمہیں زمین سے ایک ندا فرمائے گا ( ف٤۷ ) جبھی تم نکل پڑو گے ( ف٤۸ )
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اس کے ( نظامِ ) اَمر کے ساتھ قائم ہیں پھر جب وہ تم کو زمین سے ( نکلنے کے لئے ) ایک بار پکارے گا تو تم اچانک ( باہر ) نکل آؤ گے