ये वे लोग हैं जो अपने घरों से नाहक़ निकाले गए, केवल इसलिए कि वे कहते हैं कि "हमारा रब अल्लाह है।" यदि अल्लाह लोगों को एक-दूसरे के द्वारा हटाता न रहता तो मठ और गिरजा और यहूदी प्रार्थना भवन और मस्जिदें, जिनमें अल्लाह का अधिक नाम लिया जाता है, सब ढा दी जातीं। अल्लाह अवश्य उस की सहायता करेगा, जो उस की सहायता करेगा - निश्चय ही अल्लाह बड़ा बलवान, प्रभुत्वशाली है
جن لوگوں کواپنے گھروں سے ناحق نکال دیا گیا ہے صرف اسی وجہ سے کہ وہ کہتے ہیں اﷲ تعالیٰ ہمارارب ہے اور اگراﷲ تعالیٰ کا لوگوں کوایک دوسرے کے ذریعے دورکرنانہ ہوتا تویقیناًڈھادیے جاتے خانقا ہیں اور کلیسائیں اور عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اﷲ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرکیا جاتا ہے ۔اوراﷲ تعالیٰ یقیناضروراس کی مددکرے گاجواُس کی مدد کرے گا بے شک اﷲ تعالیٰ بہت قوت والا،سب پرغالب ہے۔
جو مظلوم اپنے گھروں سے بے قصور ، محض اس جرم پر نکالے گئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے دفع نہ کرتا رہتا تو تمام خانقاہیں ، گرجے ، کنیسے اور مسجدیں – جس میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے – ڈھائے جاچکے ہوتے اور بیشک اللہ ان لوگوں کی مدد فرمائے گا جو اس کی مدد کیلئے اٹھیں گے ۔ بیشک اللہ قوی اور غالب ہے ۔
یہ وہ ( مظلوم ) ہیں جو ناحق اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے صرف اتنی بات پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر خدا بعض لوگوں کو بعض کے ذریعہ سے دفع نہ کرتا رہتا تو نصرانیوں کی خانقاہیں اور گرجے اور ( یہود کے ) عبادت خانے اور ( مسلمانوں کی ) مسجدیں جن میں بکثرت ذکر خدا ہوتا ہے ۔ سب گرا دی جاتیں جو کوئی اللہ ( کے دین ) کی مدد کرے گا اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ بیشک وہ طاقت والا ( اور ) غالب آنے والا ہے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیے گئے 80 صرف اس قصور پر کہ وہ کہتے تھے ” ہمارا رب اللہ ہے ۔ ” 81 اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے تو خانقاہیں اور گرجا اور معبد 82 اور مسجدیں ، جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے ، سب مسمار کر ڈالی جائیں ۔ 83 اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے ۔ 84 اللہ بڑا طاقتور اور زبر دست ہے ۔
جو ناحق طریقے سے صرف اس لیے اپنے گھروں سے نکال دیے گئے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ( تعالیٰ ) ہے اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) بعض ( لوگوں ) کے ذریعے سے بعض ( کے شر ) کو دور نہ کرتے تو البتہ راہبوں کی عبادت گاہیں اور گرجا گھر اور یہودیوں کے عبادت خانے اور مسجدیںجن میں اللہ ( تعالیٰ ) کا بہت ذکر کیا جاتا ہے گرادی جاتیں اور البتہ ضرور بالضرور اللہ ( تعالیٰ ) ان کی مدد کرے گا جو اس ( کے دین ) کی مدد کریں گے ، بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) بہت قوت والے ( اور ) غلبے والے ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں صرف اتنی بات پر اپنے گھروں سے ناحق نکالا گیا ہے کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے ۔ اور اگر اللہ لوگوں کے ایک گروہ ( کے شر ) کو دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتارہتا تو خانقاہیں اور کلیسا اور عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے ذکر کیا جاتا ہے ، سب مسمار کردی جاتیں ۔ ( ٢٤ ) اور اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس ( کے دین ) کی مدد کریں گے ۔ بلاشبہ اللہ بڑی قوت والا ، بڑے اقتدار والا ہے ۔
جو لوگ اپنے گھروں سے ناحق اسلئے نکال دئیے گئے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارارب اللہ ہے اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹا تا رہتاتوعیسائیوں کی خانقاہیں ، گرجے ، یہودیوں کی عبادت گاہیں اور وہ مسجدیں جن میں اللہ کو کثرت سے یاد کیا جاتا ہے سب کے سب ڈھائے جاچکے ہوتے اور اللہ ایسے لوگوں کی ضرورمددکرتا ہے جو اس ( کے دین ) کی مدد کرتے ہیں اللہ یقینًا بڑا طاقتور اور غالب ہے
وہ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے ( ف۱۰۵ ) صرف اتنی بات پر کہ انہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے ( ف۱۰٦ ) اور اللہ اگر آدمیوں میں ایک کو دوسرے سے دفع نہ فرماتا ( ف۱۰۷ ) تو ضرور ڈھا دی جاتیں خانقاہیں ( ف۱۰۸ ) اور گرجا ( ف۱۰۹ ) اور کلیسے ( ف۱۱۰ ) اور مسجدیں ( ف۱۱۱ ) جن میں اللہ کا بکثرت نام لیا جاتا ہے ، اور بیشک اللہ ضرور مدد فرمائے گا اس کی جو اس کے دین کی مدد کرے گا بیشک ضرور اللہ قدرت والا غالب ہے ، ( ۱۰۹ )
۔ ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے صرف اس بنا پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اﷲ ہے ( یعنی انہوں نے باطل کی فرمانروائی تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا ) ، اور اگر اﷲ انسانی طبقات میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ ( جہاد و انقلابی جد و جہد کی صورت میں ) ہٹاتا نہ رہتا تو خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں ( یعنی تمام ادیان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہیں ) مسمار اور ویران کر دی جاتیں جن میں کثرت سے اﷲ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے ، اور جو شخص اﷲ ( کے دین ) کی مدد کرتا ہے یقیناً اﷲ اس کی مدد فرماتا ہے ۔ بیشک اﷲ ضرور ( بڑی ) قوت والا ( سب پر ) غالب ہے ( گویا حق اور باطل کے تضاد و تصادم کے انقلابی عمل سے ہی حق کی بقا ممکن ہے )