Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और लोगों में हज के लिए उद्घोषणा कर दो कि "वे प्रत्येक गहरे मार्ग से, पैदल भी और दुबली-दुबली ऊँटनियों पर, तेरे पास आएँ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوگوں میں حج کا اعلان کردیں،وہ آپ کے پاس پیدل اور ہرلاغر اونٹ پرسوارہوکرآئیں گے،وہ دوردراز راستوں سے آئیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں حج کی منادی کرو ، وہ تمہارے پاس آئیں گے ، پیادہ بھی اور نہایت لاغر اونٹنیوں پر بھی جو پہنچیں گی دور دراز گہرے پہاڑی رستوں سے ۔

By Hussain Najfi

اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو ۔ کہ لوگ ( آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ) آپ کے پاس آئیں گے ۔ پیادہ پا اور ہر لاغر سواری پر کہ وہ سواریاں دور دراز سے آئی ہوں گی ۔

By Moudoodi

اور لوگوں کو حج کے لیے اذن عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور اونٹوں 46 پر سوار آئیں ، 47

By Mufti Naeem

اور آپ لوگوں میں حج کا اعلان کردیجیے وہ آپ کے پاس پیدل اور ہر اس دبلی اونٹنی پر چلے آئیں گے جو ہر دور دراز راستے سے آتی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو ، کہ وہ تمہارے پاس پیدل آئیں ، اور دور دراز کے راستوں سے سفر کرنے والی ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر آئیں جو ( لمبے سفر سے ) دبلی ہوگئی ہوں ۔

By Noor ul Amin

نیز یہ کہ آپ لوگوں میں حج کاعام اعلان کردیجئے کہ وہ تمہارے پاس ہردوردراز مقامات سے پیدل آئیں اور دبلے پتلے بدن کے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں

By Kanzul Eman

اور لوگوں میں حج کی عام ندا کردے ( ف٦۷ ) وہ تیرے پاس حاضر ہوں گے پیادہ اور ہر دبلی اونٹنی پر کہ ہر دور کی راہ سے آتی ہیں ( ف٦۸ )

By Tahir ul Qadri

اور تم لوگوں میں حج کا بلند آواز سے اعلان کرو وہ تمہارے پاس پیدل اور تمام دبلے اونٹوں پر ( سوار ) حاضر ہو جائیں گے جو دور دراز کے راستوں سے آتے ہیں