Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

"वही है जिस ने तुम्हारे लिए धरती को पालना (बिछौना) बनाया और उस ने तुम्हारे लिए रास्ते निकाले और आकाश से पानी उतारा। फिर हम ने उस के द्वारा विभिन्न प्रकार के पेड़-पौधे निकाले

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے زمین کوتمہارے لیے فرش بنایااوراس میں تمہارے لیے راستے بنادیے اور آسمان سے کچھ پانی اُتاراپھراُس کے ذریعے سے مختلف نباتات کی کئی قسمیں نکالیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارا بنایا اور اس میں تمہارے لئے راہیں نکالیں اور آسمان سے پانی برسایا ۔ پس ہم نے اس سے مختلف نباتات کی گوناگوں قسمیں پیدا کردیں ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا ہے اور اس میں تمہارے لئے راستے بنائے اور آسمان سے پانی برسایا ۔ تو ہم نے اس سے مختلف اقسام کے نباتات کے جوڑے پیدا کئے ۔

By Moudoodi

26 وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، اور اس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے ، اور اوپر سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی ۔

By Mufti Naeem

وہ ( رب ایسا ہے ) جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو ( مثل فرش ( کے ) بنایا اور اس میں تمہارے ( چلنے کے ) لیے راستے بنادیے اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر ہم نے اس ( پانی ) کے ذریعے سے مختلف قسم کے نباتات پیدا فرمائے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ ذات ہے جس نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنا دیا ، اور اس میں تمہارے لیے راستے بنائے ، اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر ہم نے اس کے ذریعے طرح طرح کی مختلف نباتات نکالیں ۔

By Noor ul Amin

اسی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایااوراس میں تمہارے چلنے کو ر استے بنائے اور اوپرسے پانی برسایاپھر اس بارش سے مختلف قسم کی پیدا وار نکالی

By Kanzul Eman

وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اور تمہارے لیے اس میں چلتی راہیں رکھیں اور آسمان سے پانی اتارا ( ف٦٤ ) تو ہم نے اس سے طرح طرح کے سبزے کے جوڑے نکالے ( ف٦۵ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے رہنے کی جگہ بنایا اور اس میں تمہارے ( سفر کرنے کے ) لئے راستے بنائے اور آسمان کی جانب سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس ( پانی ) کے ذریعے ( زمین سے ) انواع و اقسام کی نباتات کے جوڑے نکال دیئے