Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ बनी-इस्राईल! याद करो मेरे उस एहसान को जो मैंने तुम्हारे ऊपर किया, और मेरे अहद को पूरा करो मैं तुम्हारे अहद को पूरा करूंगा, और मेरा ही डर रखो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے بنی اسرائیل!یادکرومیری اُس نعمت کو جومیں نے تمہیں عطاکی تھی اورتم میرے عہد کو پوراکرو،میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور صرف مجھ ہی سے تم ڈرتے رہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو ، جو میں نے تم پر کی اور میرے عہد کو پورا کرو ، میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو ۔

By Hussain Najfi

اے بنی اسرائیل ( اولادِ یعقوب ) میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور تم مجھ سے کئے ہوئے عہد و پیمان کو پورا کرو میں بھی تم سے کئے ہوئے اپنے عہد کو پورا کروں گا اور تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔

By Moudoodi

اے بنی اسرائیل! 56 ذرا خیال کرو میری اس نعمت کا جو میں نے تم کو عطا کی تھی ، میرے ساتھ تمہارا جو عہد تھا اسے تم پورا کرو ، تو میرا جو عہد تمہارے ساتھ تھا اسے میں پورا کروں اور مجھ ہی سے تم ڈرو ۔

By Mufti Naeem

اے بنی اسرائیل! میرے ان انعامات کو یاد کرو جو میں نے تم پر بطورِ احسان کیے اور میرے ( ساتھ کیے ہوئے ) وعدے کو پورا کرو ، میں تمہارے ( ساتھ کیے ہوئے ) وعدے کو پوراکروں گا اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے بنی اسرائیل میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور تم مجھے سے کیا ہوا عہد پورا کرو تاکہ میں بھی تم سے کیا ہوا عہد پورا کروں ، اور تم ( کسی اور سے نہیں ، بلکہ ) صرف مجھی سے ڈرو ( ٣٧ )

By Noor ul Amin

اے بنی اسرائیل میری نعمتوں کو یاد کروجو میں نے تمہیں عطاکیں تھیں اور تمہارا مجھ سےجو عہد تھا اسے تم پوراکرو میراتم سےجو عہدتھااسے میں پوراکروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو

By Kanzul Eman

اے یعقوب کی اولاد ( ف٦۹ ) یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا ( ف۷۰ ) اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا ( ف۷۱ ) اور خاص میرا ہی ڈر رکھو ۔ ( ف۷۲ )

By Tahir ul Qadri

اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور تم میرے ( ساتھ کیا ہوا ) وعدہ پورا کرو میں تمہارے ( ساتھ کیا ہوا ) وعدہ پورا کروں گا ، اور مجھ ہی سے ڈرا کرو