हमने कहाः तुम सब यहाँ से उतरो, फिर जब आए तुम्हारे पास मेरी तरफ़ से कोई हिदायत तो जो मेरी हिदायत की पैरवी करेंगे उनके लिए न कोई डर होगा और न वे ग़मगीन होंगे।
ہم نے کہا: ’’تم سب یہاں سے اُترجاؤ،پھراگرمیری طرف سے تمہارے پاس واقعی کوئی ہدایت آئے توجومیری ہدایت کی پیروی کرے گاتوان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگااور نہ وہ غمگین ہوں گے
ہم نے کہا: اترو یہاں سے سب! تو اگر آئے تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو میری ہدایت کی پیروی کریں گے تو ان کیلئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
ہم نے کہا تم سب اس سے اتر جاؤ ۔ اس کے بعد اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ۔ تو ان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔
ہم نے کہا کہ“ تم سب یہاں سے اتر جاؤ ۔ 53 پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے ، تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ، ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا ۔
ہم نے فرمایا: اس ( جنت ) سے تم سب کے سب اُتر جاؤ ، پس اگر میری طرف سے تمہارے پاس کوئی ہدایت ( کا پیغام ) آجائے تو جس نے میری ہدایت کی پیروی کی پس ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔
ہم نے کہا اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ پھر اگر میری طرف سے کوئی ہدایت تمہیں پہنچے تو جو لوگ میری ہدایت کی پیروی کریں گے ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے
ہم نے کہا تم سب یہاں سے نکل جائو پھر اگرمیری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے پھرجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گاتوایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
ہم نے فرمایا تم سب جنت سے اتر جاؤ پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کا پیرو ہوا اسے نہ کوئی اندیشہ نہ کچھ غم ۔ ( ف٦۸ )
ہم نے فرمایا: تم سب جنت سے اتر جاؤ ، پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو بھی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، نہ ان پر کوئی خوف ( طاری ) ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے