Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बनी-इस्राईल से पूछो, हमने उनको कितनी खुली निशानियाँ दीं, और जो शख़्स अल्लाह की नेमत को बदल डाले जबकि वह उसके पास आ चुकी हो तो अल्लाह यक़ीनन सख़्त सज़ा देने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ بنی اسرائیل سے پوچھو: ہم نے اُنہیں کتنی ہی کھلی نشانیاں دیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کی نعمت کوبدل دے اس کے بعدکہ وہ اس کے پاس آچکی ہو تو یقیناًاﷲ تعالیٰ بہت سخت سزا والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بنی اسرائیل سے پوچھو: ہم نے ان کو کتنی کھلی کھلی نشانیاں دیں اور جو اللہ کی نعمت کو ، اس کے پانے کے بعد ، بدل ڈالے تو اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) بنو اسرائیل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو انبیاء کے ذریعے کس قدر کھلی ہوئی نشانیاں عنایت کیں اور جو ( شخص و قوم ) خدا کی نعمت کو اس کے پاس آجانے کے بعد بدل ڈالے ( اسے برائی میں صرف کرے ) تو خدا سخت عذاب والا ہے ۔

By Moudoodi

بنی اسرئیل سے پوچھو: کیسی کھلی کھلی نشانیاں ہم نے انھیں دکھائی ہیں﴿اور پھر یہ بھی ان ہی سے پوچھ لو کہ ﴾اللہ کی نعمت پانے کے بعد جو قوم اس کو شقاوت سے بدلتی ہے اسے اللہ کیسی سخت سزا دیتا ہے ۔ 229

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) بنی اسرائیل سے دریافت فرمائیے کہ ان کے پاس کتنی واضح نشانیاں آچکی تھیں اور جو اﷲٖ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو اس کے پاس آجانے کے بعد تبدیل کرے گا تو ( جان لو ) بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) سخت عذاب ( دینے ) والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے ان کوکتنی ساری کھلی نشانیاں دی تھیں ، اور جس شخص کے پاس اللہ کی نعمت آچکی ہو ، پھر وہ اس کو بدل ڈالے ، تو ( اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ) اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ ہم نے کتنی ہی کھلی کھلی نشانیاں انہیں دی تھیں ، پھرجوقوم اللہ کی نعمت کو پالینے کے بعداسے بدل دے تو یقینااللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو سخت سزادینے والا ہے

By Kanzul Eman

بنی اسرائیل سے پوچھو ہم نے کتنی روشن نشانیاں انہیں دیں ( ف٤۰۰ ) اور جو اللہ کی آئی ہوئی نعمت کو بدل دے ( ف٤۰۱ ) تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،

By Tahir ul Qadri

آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیں کہ ہم نے انہیں کتنی واضح نشانیاں عطا کی تھیں ، اور جو شخص اﷲ کی نعمت کو اپنے پاس آجانے کے بعد بدل ڈالے تو بیشک اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے