Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो कि आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया की ज़िंदगी को पसंद करते हैं और अल्लाह के रास्ते से रोकते हैं और उसमें कजी (टेढ़ापन) निकालना चाहते हैं, ये लोग रास्ते से भटक कर बहुत दूर जा पड़े हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جو لوگ آخرت کے مقابلے میں دنیاکی زندگی کوپسندکرتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ کے راستے سے روک دیتے ہیں اوراس میں کجی تلاش کرتے ہیں، وہی دورکی گمراہی میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے جو دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں اور وہ اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت دور کی گمراہی میں ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہیں اور جو اللہ کی راہ سے ( لوگوں کو ) روکتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے ٹیڑھا بنا دیں یہ لوگ بڑی دور کی گمراہی میں ہیں ۔

By Moudoodi

جو دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں ، 3 جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روک رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ راستہ ﴿ان کی خواہشات کے مطابق﴾ ٹیڑھا ہو جائے ۔ 4 یہ لوگ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس کے لیے آسمانوں اورزمین میں جو کچھ ہے ( سب کی ) ملکیت ثابت ہے اور کافروں کے لیے عذاب شدید کے ذریعے ہلاکت ہے جو آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند کرتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے پر آنے سے ( دوسروں کو ) روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھاپن تلاش کرتے ہیں ۔ یہی لوگ آخری درجے کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ جو آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو پسند کرتے ہیں ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے پر آنے سے روکتے ہیں ، اور اس میں ٹیڑھ تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ ( ١ ) وہ پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

By Noor ul Amin

جوآخرت کے مقابلہ میں دنیاکی زندگی کو پسند کرتے ہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ٹیڑھی رہے یہی لوگ گمراہی میں دورتک نکل گئے ہیں

By Kanzul Eman

جنہیں آخرت سے دنیا کی زندگی پیاری ہے اور اللہ کی راہ سے روکتے ( ف۸ ) اور اس میں کجی چاہتے ہیں ، وہ دور کی گمراہی میں ہیں ( ف۹ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو دنیوی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں زیادہ پسند کرتے ہیں اور ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس ( دینِ حق ) میں کجی تلاش کرتے ہیں ۔ یہ لوگ دور کی گمراہی میں ( پڑ چکے ) ہیں