Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और बादशाह ने कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि सात मोटी गायें हैं जिनको सात दुबली गायें खा रही हैं, और सात हरी बालियाँ हैं और दूसरी सात सूखी, ऐ दरबार वालो! मेरे ख़्वाब की ताबीर मुझे बताओ अगर तुम ख़्वाब की ताबीर देते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بادشاہ نے کہا: ’’بلاشبہ میں (خواب) دیکھتاہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دُبلی کھا رہی ہیں اور سات سبزبالیاں ہیں اوردوسری سات سوکھی ہیں، اے سردارو!مجھے تم میرے اس خواب کی تعبیر بتاؤاگرتم خواب کی تعبیردیتے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور بادشاہ نے کہا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز بالیاں ہیں اور دوسری ( سات ) خشل ۔ اے درباریو! میرے رؤیا کی مجھے تعبیر بتاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دیتے ہو؟

By Hussain Najfi

۔ ( کچھ مدت کے بعد ) بادشاہ نے کہا میں نے ( خواب میں ) سات موٹی تازی گائیں دیکھی ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہری ہیں اور سات دوسری سوکھی اے سردارو ( درباریو ) اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو پھر مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ ۔

By Moudoodi

ایک روز 36 بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں ، اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی ۔ اے اہل دربار ، مجھے اس خواب کی تعبیر بتاؤ اگر تم خوابوں کا مطلب سمجھتے ہو ۔ 37

By Mufti Naeem

اور ( ایک دن ) بادشاہ نے کہابلا شبہ میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ سات موٹی تازی گایوں و سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سرسبز خوشے ہیں اور دوسرے ( سات ) سوکھے ہوئے ۔ اے درباریو!اگر تم بتلاسکتے ہو تو مجھے میرے اس خواب کی تعبیر بتلاؤ ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( چند سال بعد مصر کے ) بادشاہ نے ( اپنے درباریوں سے ) کہا کہ : میں ( خواب میں ) کیا دیکھتا ہوں کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں ، نیز سات خوشے ہرے بھرے ہیں ، اور سات اور ہیں جو سوکھے ہوئے ہیں ۔ اے درباریو ! اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو میرے اس خواب کا مطلب بتاؤ ۔

By Noor ul Amin

ایک دن بادشاہ نے ( درباریوں سے کہا ) :میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھارہی ہیں اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں ( اے اہل دربار ) اگر تم خواب کی تعبیر بتلاسکتے ہوتومجھے میرے خواب کی تعبیر بتلائو

By Kanzul Eman

اور بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھیں سات گائیں فربہ کہ انھیں سات دُبلی گائیں کھارہی ہیں اور سات بالیں ہری اور دوسری سات سوکھی ( ف۱۱۷ ) اے درباریو! میرے خواب کا جواب دو اگر تمہیں خواب کی تعبیر آتی ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور ( ایک روز ) بادشاہ نے کہا: میں نے ( خواب میں ) سات موٹی تازی گائیں دیکھی ہیں ، انہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز خوشے ( دیکھے ) ہیں اور دوسرے ( سات ہی ) خشک ، اے درباریو! مجھے میرے خواب کا جواب بیان کرو اگر تم خواب کی تعبیر جانتے ہو