Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर हम इंसान को अपनी किसी रहमत से नवाज़ते हैं फिर उससे उसको महरूम कर देते हैं तो वह मायूस और नाशुक्रा बन जाता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقیناًاگر ہم انسان کواپنی کسی رحمت کامزہ چکھائیں پھرہم وہ اس سے چھین لیں توبلاشبہ وہ یقیناانتہائی نااُمید،بے حدناشکرا ہوتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم انسان کو اپنے کسی فضل سے نوازتے ہیں ، پھر اس سے اس کو محروم کردیتے ہیں تو وہ مایوس اور ناشکرا بن جاتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھائیں ( کسی نعمت سے نوازیں ) اور پھر اسے اس سے چھین لیں تو وہ بڑا مایوس اور بڑا ناشکرا ہو جاتا ہے ۔

By Moudoodi

اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر ہم اپنی طرف سے انسان کو رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں پھر اس سے ہم اس رحمت کو چھین لیتے ہیں تو وہ مایوس ( اور ) نا شکرا ہوجا تاہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم انسان کو اپنی طرف سے کسی رحمت کا مزہ چکھاتے دیتے ہیں ، پھر وہ اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ مایوس ( اور ) ناشکرا بن جاتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اگرہم کسی انسان کو اپنی رحمت کامزاچکھائیں پھر اس سے چھین لیں تووہ مایوس ہوکرناشکری کرنے لگتا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر ہم آدمی کو اپنی کسی رحمت کا مزہ دیں ( ف۲۲ ) پھر اسے اس سے چھین لیں ضرور وہ بڑا ناامید ناشکرا ہے ( ف۲۳ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر ہم انسان کو اپنی جانب سے رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں پھر ہم اسے ( کسی وجہ سے ) اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ نہایت مایوس ( اور ) ناشکرگزار ہو جاتا ہے