और वही है जिसने आसमानों और ज़मीन को छः दिनों में पैदा किया और उसका अर्श पानी पर था; ताकि तुमको आज़माए कि कौन तुम में से अच्छा काम करता है, और अगर आप कहो कि मरने के बाद तुम लोग उठाए जाओगे तो मुनकिरीन कहते हैं कि यह तो एक खुला हुआ जादू है।
اوروہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور اُس کاعرش پانی پرتھاتاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں عمل کے اعتبار سے کون زیادہ اچھاہے اوریقینااگرآپ کہیں کہ بلاشبہ تم موت کے بعد اٹھائے جانے والے ہوتوجن لوگوں نے کفر کیاہے وہ یقیناضرورکہیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔
اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں ، اور اس کا عرش پانی پر تھا ، تاکہ تمہیں جانچے کہ تم میں سے کون اچھے عمل والا ہے اور اگر تم کہتے ہو کہ مرنے کے بعد تم لوگ اٹھائے جاؤ گے تو یہ کافر کہتے ہیں کہ یہ تو بس کھلا ہوا جادو ہے ۔
اور وہی وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور ( اس سے پہلے ) اس کا عرش پانی پر تھا ( یہ سب کچھ کیوں پیدا کیا؟ ) تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سب سے بہتر عمل کرنے والا کون ہے؟ اور ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ ان سے کہیں کہ تم مرنے کے بعد ( دوبارہ ) اٹھائے جاؤگے تو کافر لوگ ضرور کہیں گے ۔ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ جبکہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا 7 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے ۔ 8 اب اگر اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم کہتے ہو کہ لوگو ، مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادوگری ہے ۔ 9
اور ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہیں جنہوںنے آسمانوں اور زمین کو چھ ( 6 ) دنوں میں پیدا فرمایا اور ( اور اس سے پہلے ) ان کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمھیں آزمائیں کہ تم میں اچھے عمل کرنے والاکون ہے؟ اور اگر آپ ان سے فرمائیں کہ بلاشبہ تم موت کے بعد ( دوبارہ ) اٹھائے جاؤگے تو ضرور باالضرور یوںکہیںگے کہ بس یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔
اور وہی ہے جس نے تمام آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ۔ جبکہ اس کا عرش پانی پر تھا ۔ ( ٥ ) تاکہ تمہیں آزمائے کہ عمل کے اعتبار سے تم میں کون زیادہ اچھا ہے ۔ ( ٦ ) اور اگر تم ( لوگوں سے ) یہ کہو کہ تمہیں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ کہیں گے کہ یہ کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ( ٧ )
اور وہی توہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اوراس سے پہلے اس کاعرش پانی پر تھا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور اگرآپ انہیں کہیں کہ تم موت کے بعداٹھائے جائوگے توکافرفوراًکہنے لگتے ہیں کہ:یہ توصاف جادوہے
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور اس کا عرش پانی پر تھا ( ف۱٦ ) کہ تمہیں آزمائے ( ف۱۷ ) تم میں کس کا کام اچھا ہے ، اور اگر تم فرماؤ کہ بیشک تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر ضرور کہیں گے کہ یہ ( ف۱۸ ) تو نہیں مگر کھلا جادو ( ف۱۹ )
اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین ( کی بالائی و زیریں کائناتوں ) کو چھ روز ( یعنی تخلیق و اِرتقاء کے چھ اَدوار و مراحل ) میں پیدا فرمایا اور ( تخلیقِ اَرضی سے قبل ) اس کا تختِ اقتدار پانی پر تھا ( اور اس نے اس سے زندگی کے تمام آثار کو اور تمہیں پیدا کیا ) تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہتر ہے؟ اور اگر آپ یہ فرمائیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد ( زندہ کر کے ) اٹھائے جاؤ گے تو کافر یقینًا ( یہ ) کہیں گے کہ یہ تو صریح جادو کے سوا کچھ ( اور ) نہیں ہے