Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने नेक अमल किए और अपने रब के सामने आजिज़ी की वही लोग जन्नत वाले हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ ایمان لائے ہیں اورجنہوں نے نیک اعمال کیے ہیں اوراپنے رب کی طرف عاجزی اختیارکی ہے یہی لوگ جنت والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

باقی رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور جو اپنے رب کی طرف جھک پڑے تو وہی لوگ جنّت والے ہیں ، وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور عجز و نیاز کے ساتھ اپنے پروردگار کے حضور جھک گئے یہی لوگ جنتی ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔

By Moudoodi

رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہو کر رہے ، تو یقیناً وہ جنتّی لوگ ہیں اور جنّت میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ 27

By Mufti Naeem

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور اپنے رب کے سامنے عاجزی اختیار کئے رہے یہی لوگ جنت والے ہیں وہ اسمیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوسری طرف ) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں اور وہ اپنے پروردگار کے آگے جھک کر مطمئن ہوگئے ہیں ، تو وہ جنت کے بسنے والے ہیں ، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

یقیناجولوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اپنے رب کے حضورگڑگڑائے یہی لوگ اہل جنت میں سے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

By Kanzul Eman

بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور اپنے رب کی طرف رجوع لائے وہ جنت والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اپنے رب کے حضور عاجزی کرتے رہے یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں