वे लोग ज़मीन में अल्लाह को बेबस करने वाले नहीं और न अल्लाह के सिवा उनका कोई मददगार है, उन पर दोगुना अज़ाब होगा, वे न सुन सकते हैं और न देखते हैं।
وہ زمین میں بے بس کردینے والے نہ تھے اورنہ ہی اﷲ تعالیٰ کے علاوہ ان کے لیے کوئی مدد گارہیں،ان کے لیے دوگناعذاب کیاجائے گا،وہ نہ سننے کی استطاعت رکھتے تھے اور نہ ہی وہ دیکھتے تھے۔
یہ زمین میں خدا کے قابو سے باہر نہیں اور نہ اللہ کے سوا ان کا کوئی مددگار ہے ۔ ان پر دونا عذاب ہوگا ۔ یہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔
یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو عاجز کرنے والے نہیں تھے اور نہ خدا کے علاوہ ان کا کوئی مددگار اور کارساز تھا ۔ ان کو دوگنا عذاب ہوگا ۔ ( کیونکہ ) یہ نہ ( حق بات ) سن سکتے ہیں ۔ اور نہ ( حقیقت ) دیکھ سکتے تھے ۔
وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی ان کا حامی تھا ۔ انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا ۔ 25 وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا ۔
یہ وہ لوگ ہیںجو زمین میں بھی ( اللہ تعالیٰ کو ) عاجز کرنے والے نہ تھے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا مدد گار بھی نہیںہے ان کے لئے عذاب دوگنا کردیا جائے گا یہ لوگ سننے کی طاقت نہیںرکھتے تھے اور نہ دیکھتے تھے
ایسے لوگ روئے زمین پر کہیں بھی اللہ سے بچ کر نہیں نکل سکتے ، اور اللہ کے سوا انہیں کوئی یارومددگار میسر نہیں آسکتے ۔ ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا ۔ ( ١٥ ) یہ ( حق بات کو نفرت کی وجہ سے ) نہ سن سکتے تھے ، اور نہ ان کو ( حق ) سجھائی دیتا تھا ۔
یہ لوگ زمین میں ( اللہ کو ) بے بس کرنے والا نہیں بناسکتے اور نہ ہی اللہ کے مقابلے میں ان کاکوئی مدد گارہوگاانہیں دگناعذاب دیاجائے گا اسلئے کہ ( کفروحسدکی وجہ سے ) حق بات سننے کی تاب نہیں لاسکتے تھے اور نہ ہی سیدھی راہ دیکھ سکتے تھے
وہ تھکانے والے نہیں زمین میں ( ف٤٤ ) اور نہ اللہ سے جدا ان کے کوئی حمایتی ( ف٤۵ ) انھیں عذاب پر عذاب ہوگا ( ف٤٦ ) وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ( ف٤۷ )
یہ لوگ ( اﷲ کو ) زمین میں عاجز کر سکنے والے نہیں اور نہ ہی ان کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہیں ۔ ان کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا ( کیونکہ ) نہ وہ ( حق بات ) سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ ( حق کو ) دیکھ ہی سکتے تھے