Blog
Books
Search Hadith

باب: اذان میں ترجیع کا بیان

Chapter: : What Has Been Related About At-Tarji In The Adhan

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بٹھا کر اذان کا ایک ایک لفظ سکھایا۔ ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کہتے ہیں: اس طرح جیسے ہماری اذان ہے۔ بشر کہتے ہیں تو میں نے ان سے یعنی ابراہیم سے کہا: اسے مجھ پر دہرائیے تو انہوں نے ترجیع ۱؎ کے ساتھ اذان کا ذکر کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اذان کے سلسلے میں ابو محذورہ والی حدیث صحیح ہے، کئی سندوں سے مروی ہے، ۲- اور اسی پر مکہ میں عمل ہے اور یہی شافعی کا قول ہے ۲؎۔

Abu Mahdhurah narrated that : Allah's Messenger sat with him and taught him the Adhan word for word. Ibrahim said, It is the same as our Adhan. Bishr said: So I said to him, 'Repeat it to me.' So he described the Adhan with At-Tarjl'.

Haidth Number: 191
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان کے انیس کلمات ۱؎ اور اقامت کے سترہ کلمات سکھائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- بعض اہل علم اذان کے سلسلے میں اسی طرف گئے ہیں، ۳- ابو محذورہ سے یہ بھی روایت ہے کہ وہ اقامت اکہری کہتے تھے۔

Abu Mahdhurah narrated that : the Prophet taught him the Adhan with nineteen phrases, and the Iqamah with seventeen phrases.

Haidth Number: 192