Blog
Books
Search Hadith

باب: پیدل چلنے کی قسم کھائے اور نہ چل سکے تو اس کے حکم کا بیان

Chapter: What Has been Related About One Who Takes An Oath To Walk And He Is Not Able To

2 Hadiths Found
ایک عورت نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ تک ( پیدل ) چل کر جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس کے ( پیدل ) چلنے سے بے نیاز ہے، اسے حکم دو کہ وہ سوار ہو کر جائے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس کی حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں ابوہریرہ، عقبہ بن عامر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب عورت ( حج کو پیدل ) چل کر جانے کی نذر مان لے تو وہ سوار ہو جائے اور ایک بکری دم میں دے۔

Narrated Anas: A Woman vowed to walk to the House of Allah, so the Prophet (ﷺ) asked about that, and he said: 'Verily Allah is in no need of her walking, order her to ride.'

Haidth Number: 1536
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوڑھے کے قریب سے گزرے جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے ( حج کے لیے ) چل رہا تھا، آپ نے پوچھا: کیا معاملہ ہے ان کا؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! انہوں نے ( پیدل ) چلنے کی نذر مانی ہے، آپ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل اس کے اپنی جان کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے“، پھر آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم دیا۔ اس سند سے بھی انس رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ اور یہ صحیح حدیث ہے۔

Narrated Anas: The Prophet (ﷺ) passed by old man walking (while supported) between his two sons, so he said: 'What is the matter with this one?' They said: O Messenger of Allah! He vowed to walk.' He said: 'Verily Allah [the Mighty and Sublime] is in no need of this person punishing himself.' He said: So he ordered him to ride. Another Chain from Anas that the Messenger of Allah (ﷺ) saw a man, and he mentioned similarly.

Haidth Number: 1537