Blog
Books
Search Hadith

باب: قول و قرار پر قسمیں کھانے اور حلف اٹھانے کا بیان ۔

CHAPTER: Regarding Allegiances.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( زمانہ کفر کی ) کوئی بھی قسم اور عہد و پیمان کا اسلام میں کچھ اعتبار نہیں، اور جو عہد و پیمان زمانہ جاہلیت میں ( بھلے کام کے لیے ) تھا تو اسلام نے اسے مزید مضبوطی بخشی ہے ۱؎۔

Narrated Jubair bin Mutim: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم as saying: There is no alliance in Islam, and Islam strengthened the alliance made during pre-Islamic days.

Haidth Number: 2925
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں انصار و مہاجرین کے درمیان بھائی چارہ کرایا، تو ان ( یعنی انس ) سے کہا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا ہے کہ اسلام میں حلف ( عہد و پیمان ) نہیں ہے؟ تو انہوں نے دو یا تین بار زور دے کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں انصار و مہاجرین کے درمیان بھائی چارہ کرایا ہے کہ وہ بھائیوں کی طرح مل کر رہیں گے۔

Narrated Anas bin Malik: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم established an alliance (of brotherhood) between the Emigrants and the Helpers in our house. He was asked: Did not the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم say: There is no alliance in Islam ? He replied: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم established an alliance between the Emigrants and the Helpers in our house. This he said twice or thrice.

Haidth Number: 2926