Blog
Books
Search Hadith

باب: اہل کتاب کے ذبیحوں کا بیان ۔

CHAPTER: Regarding The Animals Slaugthered By The People Of Book.

3 Hadiths Found
اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ «فكلوا مما ذكر اسم الله عليه» سو جس جانور پر اللہ کا نام لیا جائے اس میں سے کھاؤ ( سورۃ الانعام: ۱۱۸ ) «ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه» اور ایسے جانوروں میں سے مت کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو ( سورۃ الانعام: ۱۲۱ ) تو یہ آیت منسوخ ہو چکی ہے، اس میں سے اہل کتاب کے ذبیحے مستثنیٰ ہو گئے ہیں ( یعنی ان کے ذبیحے درست ہیں ) ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وطَعام الذين أوتوا الكتاب حل لكم وطعامكم حل لهم» اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لیے حلال ہے ( سورۃ المائدہ: ۵ ) ۔

Narrated Ibn Abbas: The verse: So eat of (meats) on which Allah's name hath been pronounced and the verse: Eat not of (meats) on which Allah's name hath not been pronounced were abrogated, meaning an exception was made therein by the verse: The food of the people of the Book is lawful unto you and yours is lawful unto them.

Haidth Number: 2817
اللہ عزوجل نے جو یہ فرمایا ہے: «وإن الشياطين ليوحون إلى أوليائهم» اور یقیناً شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں ( سورۃ المائدہ: ۱۲۱ ) تو اس کا شان نزول یہ ہے کہ لوگ کہتے تھے: جسے اللہ نے ذبح کیا ( یعنی اپنی موت مر گیا ) اس کو نہ کھاؤ، اور جسے تم نے ذبح کیا اس کو کھاؤ، تب اللہ نے یہ آیت اتاری «ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه» ان جانوروں کو نہ کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا ( سورۃ الانعام: ۱۲۱ ) ۔

Narrated Abdullah ibn Abbas: explaining the verse But the evil ones ever inspire their friend to contend with you They used to say: Do not eat which Allah killed, but eat which you slaughtered. So Allah revealed the verse: Eat not of (meats) on which Allah's name hath not been pronounced . . . to the end of the verse.

Haidth Number: 2818
یہود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: ہم اس جانور کو کھاتے ہیں جسے ہم ماریں اور جسے اللہ مارے اسے ہم نہیں کھاتے تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری «ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه» ۔

Narrated Abdullah ibn Abbas: The Jews came to the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم and said: We eat which we kill but we do not eat which Allah kills? So Allah revealed: Eat not of (meats) on which Allah's name hath not been pronounced. to the end of the verse.

Haidth Number: 2819